تازہ ترین

اگنو کے تحت اساتذہ کیلئے 12روزہ ورکشاپ کااہتمام

28 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //اساتذہ کی تربیت کیلئے ایس ایس اے کے تحت اگنو کی طرف سے ضلع ڈوڈہ میں بارہ روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا جو اختتام پذیر ہوگیا۔اس ورکشاپ پروگرام کے دوران 1150اساتذہ نے حصہ لیا اور یہ پورا پروگرام ڈائٹ پرنسپل چوہدری لعل حسین کی نگرانی میں سرانجام دیاگیا۔ان بارہ دنوں کے دوران ڈائٹ کی ٹیموں نے پروگراموں کے مراکز کا دورہ کیا اور تربیتی عمل میں لازمی رہنمائی کی ۔