تازہ ترین

درہال میں رابطہ سڑکوں کی حالت ابتر

مسافروں کو مسائل کا سامنا ،فوری مرمت کی اپیل

28 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد بشارت
کوٹرنکہ //تحصیل درہال کی رابطہ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے مسافروں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مختلف دیہی علا قوں میں تعمیر کردہ سڑکوں پر گاڑیوں کا چلنا تو دور کی بات ہے اب انسانوں کا چلنا بھی مشکل ہو تا جارہاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق 2008میں انتظامیہ کی جانب سے درہال تا سمبلی سڑک کا افتتاح کیا گیا تھا لیکن محکمہ تعمیر ات عامہ نے لوگوں کی زمینوں کی کٹائی کے بعد سڑک کو عوامی سہولیات کیلئے مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے اس وقت مذکورہ سڑک لوگوں کی زمینوں او ر رہائشی مکانات کیلئے ایک بڑا خطرہ بنی ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ برسات کا موسم شروع ہوتے ہی علا قہ کا پانی مذکورہ سڑک کے ذریعہ لوگوں کی زمینوں اور مکانات میں داخل ہو تا جارہا ہے جس کی وجہ سے گھاس و مکی اور دیگر فصلوں کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔اشتیاق نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ سڑک کو مکمل کر نے کیلئے متعدد بار محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران سے رجوع کیا گیا لیکن انہوں نے ہر بار یقین دہانی کرواتے ہو معاملہ ٹال دیا جس کی وجہ سے اس وقت عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ درہال تا سمبلی سڑک کو جلداز جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان کی زمینوں کا نقصان نہ ہو ۔محکمہ تعمیر ات عامہ کے اسسٹنٹ انجینئر نے بتایا کہ نالیاں حفاظتی بند مکمل کر لئے گئے ہیں لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سڑک کا دیگر کام بن پڑاہو ہے۔