تازہ ترین

پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ

23 جولائی 2019 (00 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولیوں اور مارٹر گولوں کا تبادلہ کیا۔

حکام کے مطابق کراس کنٹرول لائن گولی باری کا یہ واقعہ مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں اُس وقت پیش آیا جب پاکستانی افواج نے کسی اشتعال کے بغیر بھارتی ٹھکانوں کی طرف گولیاں چلائیں اور مارٹر گولے داغے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج پاکستانی فائرنگ کا ''بھر پور'' جواب دے رہی ہیں۔