تازہ ترین

سرینگر۔جموں شاہراہ پر مشکوک چیز کی موجودگی سے ٹریفک کی نقل وحمل متاثر

23 جولائی 2019 (44 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک
سرینگر/سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر منگل کو کسی مشکوک چیز کی موجودگی کے نتیجے میں اس پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق فورسز نے قاضی گنڈ علاقے میں ملپورہ کے مقام پر کوئی مشکوک چیز پائی، جس کے بعد گاڑیوں کو کچھ دیر کیلئے دونوں طرف سے روکا گیا۔
اس موقع پر بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے معائینہ کرکے ٹریفک بحال کرنے کی صلاح دی۔