تازہ ترین

پیلٹ گن پر پابندی کی عرضی پر 6ہفتوں میں فیصلہ کیا جائے

عدالت عظمیٰ کی عدالت عالیہ کو ہدایت

23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر //سپریم کورٹ نے ریاستی ہائیکورٹ سے کہا ہے کہ وہ گلی کوچوں میں احتجاج روکنے کیلئے استعمال کئے جانے پیلٹ بندوق پر پابندی کے مطالبے کیلئے دائر عرضی پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ کرے ۔چیف جسٹس رنجن گگوئی کی سربراہی والے ڈویژن بنچ نے ریاستی ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل کے4جولائی کے مکتوب کا نوٹس لیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاملہ منگل کو سماعت کیلئے مقرر ہے ۔واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں 2016میں مفاد عامہ کی ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس کے ذریعے پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی کی اپیل کی گئی تھی ۔بار نے اپنی عرضی میں مزید کہا تھا کہ جن پولیس آفیسروں نے پیلٹ گن کے استعمال کی اجازت دی تھی ان کیخلاف بھی کارروائی کی جائے کیونکہ پیلٹ گن سے بڑپیمانے پر شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔تاہم بار ایسوسی ایشن کی عرضی کو 22ستمبر کو ہائی کورٹ نے خارج کردی جس کے بعد بار نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ ریاستی ہائی کورٹ کے نام اس بارے میں ہدایات دیں۔ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے معاملہ کی سماعت کو لیکر سپریم کورٹ کے نام مکتوب روانہ کیا تھا۔ سپریم کورٹ بنچ نے ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے پر 6ہفتوں کے اندر اندر فیصلہ لیا جائے۔