تازہ ترین

وسن چھترگل سڑک ناقابل آمدورفت

23 جولائی 2019 (00 : 12 AM)   
(   فائل فوٹو    )

ارشاد احمد
گاندربل//سرینگر لیہ شاہراہ سے ملحقہ رابط سڑک جو وسن سے ہوتے ہوئے چھترگل سے منسلک ہے، کی حالت انتہائی خستہ ہونے سے مقامی آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔وسن گاندربل سے چھترگل تک پانچ کلو میٹر پر مشتمل یہ سڑک وسن اورمنیگام سے ہوتے ہوئے چھترگل پہنچتی ہے ۔سڑک پرجگہ جگہ کھڈبن چکے ہیں جس کی وجہ سے یہاں سے سفر کرنا کسی نقصان سے کم نہیں۔مقامی شہری غلام محمد راتھر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ سڑک کی مرمت تو کرتی ہے لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ اس رابط سڑک پر میکڈم بچھایا جائے تاکہ اس پر سفر کرنے سے کسی قسم کی تکلیف یا دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام نے بتایا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھانے کاکام جلد شروع کیا جارہا ہے۔