تازہ ترین

قصور وار وزراء ،بیو روکریٹوں کو مثالی سزا دی جائے :ہرش دیو

23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رام نگر//سابقہ پی ڈی پی۔ بی جے پی سرکار کے دوران محکمہ تعمیرات عامہ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے جے کے این پی پی کے چیئر مین ہرش دیوسنگھ نے قصور وار وزراء ،بیو روکریٹوںکو مثالی سزا دی جائے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں بیبئی، سونڈلہ اور اینچ میں متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے  ٹینڈر جاری کرنے میں نہ صرف ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھا بلکہ بھاری رقم کی پیشگی ادائیگی بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا چند منظور النظر ٹھیکہ داروں کوبھاری رقم کی ادائیگی پیشگی کی گئی جبکہ موذوں ٹھیکہ داروں کو کام کی تکمیل کے بعد بھی دو ،تین سالوں تک ادائیگی نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے ان ٹھیکہ داروں کی ادا ئیگی کرنے کا مطالبہ کیا جنھوں نے کام تکمیل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان چھوٹے ٹھیکہ دروں نے قرضہ لیکر کام انجام دئے ہیں ،تاہم انکی دائیگی نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو وہ اپنا قرضہ چکا سکے ہیں اور نہ ہی غریب مزدوروںکی ادائیگی کی ہے۔انہوں نے اس فعل میں ملوث افراد کے خلاف مثالی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔  پینتھرز لیڈر نے رام نگر حلقہ نے سڑکوں کی نا گفتہ بہہ حالت پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے حلقہ کے 5طبی مراکز کو فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کیا ،جنھیں اودھمپور حلقہ کو منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ بجلی سے بجلی کٹوتی سے اجتناب کرنے کا انتباہ کیا۔