تازہ ترین

جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے رانی ٹیمپل ،سانبہ کو تجدید کاری مہم میں شامل کیا

23 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے اپنے قبضہ اور مینجمنٹ کے تحت مندروں کی تجدیدکاری مہم میں رانی مندر ،ارازی،سانبہ کو بھی شامل کرکے ایک اور مندر کو تجدید کاری مہم میں شامل کیاہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھرمارتھ ٹرسٹ کے علاوہ مقامی عقیدت مندوں اور وشال ورمانے بھی تجدید کاری کے لئے چندہ دیا ہے۔اس موقعہ پر دھرمارتھ ٹرسٹ کے ٹرسٹی وکرما دتیہ سنگھ ،کمار مارتنڈ سنگھ ،سیکرٹری جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ ڈاکٹر ست پال و دیگران بھی موجود تھے،جنھوں نے ہون اور پورن آہوتی میں بھی شرکت کی ۔بعدازاں ، ٹرسٹئیوں نے عقیدت مندوں سے خطاب کیا اور ان سے تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقعہ پر عقیدت مندوں نے متعددمسائل ابھارے ،جن میں پینے کا پانی، سمب روڈ سے محلہ رام ڈاسیہ تک سڑک پر میکڈم بچھانا اور رانی مندر کے نزدیک نالہ پر ایک پلی تعمیر کرنا بھی شامل ہے۔ٹرسٹئیز نے یہ مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اُٹھانے کی یقین دہانی کی۔عقیدت مندوں نے ایک بھنڈاارہ اکا ہتمام بھی کیا تھا  اور تمام عقیدت مندوں میں پرساد تقسیم کیا۔ٹرسٹیئز نے وشال ورما کی قیادت میں کئے گئے بہترین انتظامات پر مسرت کا اظہار کیا۔پروگرام کا اختتام شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔