تازہ ترین

جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارڈالنے کی صلاح کا ریمارک رشوت کیخلاف غصے کا اظہار تھا: گورنر ملک

22 جولائی 2019 (11 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے سوموار کواپنے اُس ریمارک پر افسوس کا اظہار کیا جس میں اُنہوں نے جنگجوئوں کو کورپٹ افراد کو مارنے کی بات کہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اُن کا بیان اصل میں رشوت کیخلاف اُن کے غصے کا اظہار تھا۔

گورنر ملک نے تاہم اس بات کا اعتراف کیا کہ اُنہیں ریاست کے آئینی سربراہ کی حیثیت سے ایسا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔

یاد رہے کہ گورنر ملک نے گذشتہ روز جنگجوئوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ''بے گناہوں'' کو مارنے کے بجائے اُن افراد کو ماریں جنہوں نے کشمیر کو ''لوٹا'' ہے۔

گورنر ملک کے اس بیان کو سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبد اللہ نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے گورنرملک کے مذکورہ بیان کیخلاف ایک زور دار ٹویٹ کیا تھا۔

گورنر ملک نے عمر کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُنہیں ''سیاسی طفل'' قرار دیا۔