تازہ ترین

راجوری میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ، فوجی اہلکار ہلاک

22 جولائی 2019 (53 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے آج صبح سندربنی سیکٹر میں'' کسی اشتعال کے بغیر'' بھارتی چوکیوں کو گولیوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اس فائرنگ کی زد میں آکر ایک فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

فوجی ترجمان نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی فوج پاکستانی فائرنگ کا ''مؤثر'' جواب دے رہی ہے۔