تازہ ترین

کشتوار میں پی ڈی پی کا مظاہرہ، احتجاجی گرفتاریاں پیش کرنے کی دھمکی

22 جولائی 2019 (57 : 01 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی)  کے کارکنوں نے کشتوار میں سوموار کو اپنے ایم ایل سی ، فردوس ٹاک پر کیس درج کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ٹاک کیخلاف درج کیس واپس نہیں لیا گیا تو وہ احتجاجی طور گرفتاریاں پیش کریں گے۔

پی ڈی پی کے بیسیوں کارکنوں نے پولیس سٹیشن کشتوار کے باہر جمع ہوکر مظاہرہ کیا اور انتظامیہ پر الزام عاید کیا کہ وہ ایک خاص سیاسی پارٹی کے دبائو میں آکر کام ررہی ہے۔

مظاہرین نے ٹاک کیخلاف دائر کیس واپس لینے کی مانگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو وہ اجتماعی گرفتاریاں پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کی20تاریخ کو پولیس نے ٹاک کیخلاف''اشتعال انگیز''تقریر کرنے کی پاداش میں کیس درج کرلیاتھا۔

انہوں نے یہ تقریر کشتوار میں ''دیہی دفاعی کمیٹیوں'' کو مضبوط بنانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کی تھی جن پر انسانی حقوق کی پامالیوں کے سنگین الزامات ہیں۔