تازہ ترین

محبوس سرجان برکاتی کے رشتہ داروں کا شوپیان میں احتجاج، رہائی کا مطالبہ

22 جولائی 2019 (33 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/سرجان برکاتی کے گھروالوں اور قریبی رشتہ داروں نے سوموار کو جنوبی ضلع شوپیان میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اُس کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

سرجان ساکنہ ربن کو2016میں گرفتار کیا گیا اور فی الوقت وہ جموں کے ایک جیل میں ایام اسیری کاٹ رہا ہے۔

سرجان کے احتجاجی گھروالے اور قریبی رشتہ دار، جو پلے کارڈ اٹھائے تھے، نے شوپیان کی جامع مسجد کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

وہ حکام سے مطالبہ کررہے تھے کہ سرجان کو فوری طور رہا کیا جائے۔