تازہ ترین

امرناتھ گپھا میں21دن کے دوران2.70لاکھ یاتریوں کے درشن

22 جولائی 2019 (40 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/حکام نے سوموار کو بتایا کہ کم و بیش پونے تین لاکھ یاتریوں نے اس سال کی امرناتھ یاترا کے پہلے21روز کے دوران گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہی مزید3,178یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے۔

امرناتھ شرائن بورڈ حکام کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک پہلے 21ایام میں کل ملاکر2,72,004یاتریوں نے گپھا میں جاکر شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔

اس دوران پولیس کے مطابق آج جموں سے 3,178 یاتری وادی کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے جن میں1,455بال تل جبکہ3,178پہلگام کے راستے گپھا کا سفر کریں گے۔

اس سال امرناتھ یاترا کا اختتام15اگست کو ہوگا۔