تازہ ترین

کشمیر کے مین سٹریم لیڈران 10فیصد ووٹ سے منتخب ہوتے ہیں: جتیندرسنگھ

22 جولائی 2019 (26 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دہلی //مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کشمیری لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ صرف 10 فیصد ووٹو ں سے منتخب ہوکر آتے ہیں اورپھر اسمبلی و لوک سبھا میں مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر اور چند کنبوں و چند لوگوں کیلئے سیاسی برتری دکھاتے ہیں۔ راجیہ سبھا ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ کشمیری لیڈران کے ساتھ حادثہ یہ ہے کہ وہ آج بھی ماضی میں گھوم رہے ہیں ،اگرآج آزادانہ ماحول میں اچھی شرح کے ساتھ انتخابات ہوتے ہیں تو لوگ ان سیاستدانوں کو مسترد کردیں گے جو دہائیوں سے کم شرح ووٹ پڑنے کی وجہ سے کامیاب ہوتے آئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں آج کوئی بھی ملی ٹینسی نہیں چاہتاماسوائے چند سیاستدانوں کے، جو اسی طرح کے ماحول میں الیکشن لڑتے اور جیتتے ہیں تاہم لوگ اب ان کی خودغرض کوششوں کو سمجھ چکے ہیں اور ان سے نجات چاہتے ہیں۔