تازہ ترین

ووٹ کے بدلے نوٹ کی پالیسی اختیار

عوام فرقہ پرست طاقتوں سے ہوشیار رہیں، محمدخلیل بند این سی میں شامل

22 جولائی 2019 (26 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر // نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاستی عوام خبردار رہیں کیونکہ دشمن پوری ریاست کے عوام کو تقسیم کرنے میںلگے ہوئے ہیں اور فرقہ پرست طاقتیں ووٹ کے بدلے نوٹ کی پالیسی اختیار رکھے ہوئے ہیں ۔ سابق پی ڈی پی ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند کی پارٹی میں شمولیت کے موقعہ پر ایک تقریب کے دوران ڈاکٹر فاروق نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فرقہ پرست اور مسلمانوںکے دشمن پوری طرح پھوٹ ڈالنے، ہماری حق و صداقت کی آواز بے وزن کرنے کے لئے دھونس دباؤ پر ڈٹے ہیں ۔بدقسمتی سے ان طاقتوںکو ریاست میں قدم جمانے کی راہ ہموار کرنے والے وہ لوگ ہے جنہوںنے لوگوںسے مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کر کے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ پی ڈی پی ان کو ریاست میں داخل نہ ہونے کی صلاحت رکھتی ہے جو بعد میں سب سے بڑی فراڈ اور دھوکہ ثابت ہوا۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ آج ہماری پریس پلیٹ فارم کی آزادی پر قدغن لگائی جارہی ہے جو ملک کے آئین اور جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ آزاد صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون مانا گیا ہے اور جس کی آزادی کے لئے  1931 کے شہداء نے بھی جام شہادت نوش کی ۔  وادی کشمیر کے اخبارات کے اشتہارات بند کئے گئے ہیں حالانکہ ان اخبارات میں سینکڑوں تعلیم یافتہ نوجوان روز گار کماتے ہیں۔ اخبارات کی مالی حالت کمزورکی جارہی ہے لیکن افسوس کی بات ہے مرکزی یا گورنر انتظامیہ نے سخت گیر پالیسی اپنا کر جمہوریت کے اس چوتھے ستون کو بحال رکھنے کے لئے ابھی تک کوئی بھی کاروائی نہیںکی ہے۔