تازہ ترین

مزید خبریں

21 جولائی 2019 (29 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک

پروفیسررحمان راہی سے ڈاکٹر فاروق کا اظہار تعزیت

سرینگر//نیشل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف شاعر پروفیسر عبدالرحمان راہی کی اہلیہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق نے مرحومہ کے جملہ سوگواراں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ پارٹی کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر نے پروفسیر راہی کو ٹیلیفون پر پارٹی قیادت اور پارٹی لیڈران کی طرف سے تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی ۔پارٹی کے صوبائی صدر محمد اسلم وانی نے پروفیسر راہی کے گھر جاکر تعزیت پرسی کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحومہ کے حق میں فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ پارٹی کے سینئر رکن صوفی غلام رسول بھی مرحومہ کے گھر جاکر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی میںبھی شرکت کی ۔پارٹی کے ضلع صدر پیر آفاق احمد ( سابق ایم اے جڈی بل ) نے بھی سوگواراں خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور نائب صدر عمر عبداللہ کے پولٹیکل سیکریٹری تنویر صادق نے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنات نشینی کے لئے دعا کی۔ 
 
 
 

سرینگر میں عوامی اور تجارتی حلقوں کے ساتھ درپیش مسائل پر پولیس حکام کا تبادلۂ خیال

جھیل ڈل کے کناروں پر سے بھنگ ضائع کرنے پر زور

سرینگر// درگاہ حضرت بل میں ایس ڈی پی او زکورہ مصدق مجید باسو کی سربراہی میں پولیس پبلک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایچ او پولیس تھانہ نگین بھی موجود رہے۔ میٹنگ میں معزز شہریوں اور آس پاس علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہریو ں نے بھی شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران منشیات کا قلع قمع کرنے ، جھیل ڈل کے کناروں پر اُگائی گئی بھنگ کی کاشت کو تباہ کرنے ، سماج دشمن عناصر کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر پر عقابی نگاہ رکھنے اور جھیل ڈل میں محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کی خاطر شکارا والوں کو پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر زور دیا گیا۔ ایس ڈی پی او زکورہ نے موقع پر ہی لوگوں کے مسائل حل کئے جبکہ سیول ایڈمنسٹریشن سے جڑے مسائل کو وقت مقررہ کے اندرا ندر حل کرنے کا یقین دلایا۔ پولیس کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کی مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ سیشن میں شامل شہریوں نے سراہنا کی۔میٹنگ کے آخر پر شرکاء نے پولیس آفیسران کو یقین دلایا کہ وہ جرائم اور سماج میں پنپ رہی برائیوں کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر سطح پر انہیں اپنا دستِ تعاون بہم رکھیں گے۔ لوگوں نے اس بات پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے کہ وہ ایسی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لارہے ہیں جس دوران عوام الناس اپنے مسائل کھل کر پولیس حکام کے گوش گزار کر رہے ہیں۔شرکاء نے حال ہی میں جھیل ڈل کے اندر کمسن بچی کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے افراد کو چوبیس گھنٹوں کے اندرا ندر گرفتار کرنے کی سراہنا کی۔
 
 
 

جائز مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی 

سرینگر//عوامی روابط کو مستحکم بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کی خاطر ایس ڈی پی او ویسٹ کے دفتر میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ ایس ڈی پی او فرقان قادری کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران خواجہ باغ اور ملورہ علاقوں سے تعلق رکھنے وال لوگوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران شرکاء نے منشیات کا قلع قمع کرنے، ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے اور قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کی خاطر بازاروں کا معائنہ کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ مقامی لوگوں اور سیول سوسائٹی سے وابستہ ممبران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے تاکہ اُن کی آرا ء اور مشاورت سے بہتر پولیسنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔ پولیس آفیسرنے میٹنگ میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اُن کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی تاکہ اُنہیں درپیش مسائل کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑے۔میٹنگ کے دوران لوگوں نے بتایا کہ وہ جرائم اور سماج میں پنپ رہی بُرائیوں کا قلع قمع کرنے کی خاطر پولیس کو ہر سطح پر اپنا تعاون فراہم کرئینگے۔ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
 
 
 

منشیات کی وباء اور پارکنگ سہولیات پر گفت و شنید

سرینگر//عوامی رابطہ مہم کے تحت سرینگرپولیس نے اتوار کو یہاں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں پولیس پبلک میٹنگ کااہتمام کیا ۔میٹنگ کی صدارت ایس ڈی پی اوکوٹھی باغ نے کی جبکہ کوٹھی باغ تھانہ کے تھانیدار بھی میٹنگ میں موجودتھے۔میٹنگ میں ملحقہ علاقوں کے معززشہریوں نے شرکت کی جن میں مکہ مارکیٹ ایسوسی ایشن،ٹی آر سی ٹیکسی اسٹینڈایسوسی ایشن ،پولوویوٹیکسی اسٹینڈ ایسوسی ایشن اورٹیکسی اسٹینڈ لال چوک کے نمائندے بھی شامل تھے ۔انہوں نے منشیات کی وباء سمیت دیگر معاملات جیسے پارکنگ سہولیات اُبھارے۔میٹنگ کا مقصدلوگوں اور پولیس کے درمیان تبادلہ خیال تھااورلوگوں کو اپنے مسائل پولیس کی نوٹس میں لانا تھا ۔اس موقعہ پر میٹنگ کی صدارت کرنے والے افسر نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل پر ہمدردانہ غور کیاجائے گا۔