تازہ ترین

جراحی میں انس تھیزیا اور تکنیک کاروں کے رول کا قومی دن

سکمز صورہ میں تقریب منعقد،مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی

21 جولائی 2019 (29 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں ’انس تھیزیا اورتکنیک کا رول ‘پر قومی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبا ء ، ڈائر ایکٹر سکمز سمیت دو نوں شعبہ جات کے سر براہوں کے علاوہ دیگر عملے سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔ تقریب میں ماہرین نے جراحی میں انس تھیزیا اور تکنیک کاروں کے رول اور اہمیت پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ڈائر ایکٹر سکمز صورہ ڈاکٹر عمر جاوید شاہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے خطاب میںکہا کہ شعبہ انس تھیزیا اور آپریشن تھیٹر کے عملے کے بغیر آپریشن کرنانا ممکن ہے ۔انہوں نے دونوں محکموں کی افادیت کو اجا گر کرتے ہوئے کہا یہی شعبہ جات آپریشن کے حساس موقعہ پر دستیاب رہتے ہیں۔ڈائر ایکٹر نے دونوں شعبہ جات کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی دی ۔پروگرام میںشعبہ آپریشن تھیٹر میں زیر تعلیم طلبا نے شرکت کر کے ایک کلچرل پروگرام منعقد کیا جس کو حاضرین نے سراہنا کی ۔تقریب میں شعبہ انس تھیزیا کے سربراہ پروفیسر جی این لون ،پروفیسر نثارچودھری ،پروفیسر رشید،پروفیسر امتیاز ،پروفیسر عبد القیوم لون اور چیف آر گنائزر اے آر وانی بھی موجود تھے۔ خیال رہے اس دن کو پورے ملک  20جوالائی کو بطور قومی دن گزشتہ کئی برسوں سے منایا جاتا ہے ۔