تازہ ترین

مانگے رام گرگ کے انتقال پر وزیر اعظم،راج ناتھ، نڈا اورکیجریوال کا اظہار تعزیت

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر مانگے رام گرگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مودی نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘ مانگے رام گرگ جی جیسے لیڈر کسی بھی پارٹی کے لئے انمول ہیرے ہیں۔ انہوں نے بے لوث طریقے سے عوامی سطح پر کام کیا اور مختلف کمیونٹی کے درمیان خدمات کے ذریعے بہت سے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا۔ گرگ جی کو ان کے اچھے کاموں کے لئے برسوں تک یاد کیا جاتا رہے گا’’۔مسٹر مودی نے مسٹر گرگ کے ساتھ اپنی جوانی کے دنوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ میں کہا‘‘ گرگ جی کا دہلی سے گہرا ناطہ تھا اور انہیں شہر کے لوگوں نے بے لوث انداز سے خدمت کرتے دیکھا تھا۔ انہوں نے دہلی میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کا انتقال افسوسناک ہے ۔ ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ میری تعزیت۔ اوم شانتی’’۔خیال رہے بی جے پی کی دہلی یونٹ کے سابق صدر مانگے رام گرگ کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔دریں اثناء بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جے پی نڈا نے پارٹی کی دہلی یونٹ کے سابق ریاستی صدر مانگے رام گرگ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا‘‘پارٹی کے سینئر لیڈر مسٹر گرگ کے انتقال سے پارٹی نے ایک محنتی کارکن اور موثر تنظیم ساز کو کھو دیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے میں کافی بڑا رول ادا کیا۔ ان کاجانا افسوسناک ہے ۔ میں ان کے غمزدہ خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں’’۔نڈا نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘ گرگ جی کے انتقال سے دل بہت غمزدہ ہے . ان کا انتقال تنظیم کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔میں غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور آنجہانی کی روح کی شانتی کے لئے ایشور سے دعا کرتا ہوں۔اوم شانتی’’۔قابل غور ہے کہ 82 سالہ مسٹر مانگے رام گرگ کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ برین ہیمریج ہونے کے بعد مسٹر گرگ کو 15 جولائی کو میکس بالاجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔دریں اثناء دہلی کے وزیراعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی دہلی اکائی کے سابق صدر مانگے رام گرگ کے انتقال گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ کیجریوال نے اتوار کو ٹویٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،‘‘بی جے پی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کی دہلی اکائی کے سابق صدر مانگے رام گرگ جی کے انتقال کی خبر افسوسناک ہے ۔خدا آنجہانی کی روح کو سکون اور سوگوار لواحقین کو یہ دکھ سہنے کی طاقت دے ۔’’اتوار کی صبح مسٹر گرگ کا انتقال ہوگیا۔وہ 82 برس کے تھے ۔برین ہیمریج ہونے کے بعد مسٹر گرگ کو 15جولائی کو ایکشن بالاجی اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا،جہاں آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ان کے خاندان میں پانچ بیٹے اور ایک بیٹی اور نواسی ،پوتے ہیں۔مسٹر گرگ 2003سے 2008تک وزیر پور اسمبلی علاقے سے رکن اسمبلی بھی رہے ۔وہ دھرم یاترا مہاسنگھ کے قومی صدر بھی تھے ۔گرگ نے یہ عہد کیاتھا کہ ان کی موت کے بعد ان کے جسد خاکی کو ددھیچی دیہہ تنظیم کو دے دیا جائے ۔ان کے بیٹے ستیش گرگ نے بتایا تھا کہ ان کے جسد خاکی کو آج ساڑھے گیارہ بجے دہلی بی جے پی دفتر میں لوگوں کے دیکھنے کیلئے لایا جائے گا اور اس کے بعد گرگ کی خواہش کے مطابق ددھیچی دیہہ تنظیم کوسونپ دیا جائے گا۔یواین آئی۔