تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردانہ حملہ

چھ پولس اہلکاروں سمیت 9 ہلاک

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اسلام آباد//پاکستان کے ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں اتوار کو پولس کو نشانہ بنا کر کئے گئے دو دہشت گردانہ حملوں چھ پولس اہلکاروں سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی پولس سپرنٹنڈنٹ افتخار شاہ نے بتایا کہ صبح ہوئے پہلے حملے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ایک پولس چوکی پر گولی باری کی جس میں دو پولس اہلکاروں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔انہوںنے بتایا کہ زخمی پولس اہلکاروں کو ان کے ساتھی اسپتال لے گئے جس کے مین گیٹ کے پاس ایک خاتون خودکش حملہ آور نے خود کودھماکہ سے اڑالیا۔ اس دھماکے میں چار پولس اہلکاروں اور تین عام لوگوں کی موت ہوگئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ۔ ابھی تک کسی بھی دہشت گرد گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ دونوں حملوں میں کم سے کم 13 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ واضح رہے کہ شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ڈیرا اسماعیل خان اہم ضلع ہے جو کبھی دہشت گردوں کا اہم ٹھکانہ تھا۔ ضلع کے قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائی کے بعد دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود سلامتی فورسوں اور عام لوگوں کو نشانہ بنا کر وہ اپنی سرگرمیوں کا احساس کراتے رہتے ہیں۔یو این آئی