تازہ ترین

کنکوٹ ۔اسلام آباد سڑک خستہ حالی کا شکار، عوام نے کیا مرمت کا مطالبہ

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے کنکوٹ تااسلام آباد کو جانے والی سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کی مرمت کیلئے کئی مرتبہ اعلیٰ حکام سے رجوع کیا گیا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔ سید سجاد حسین نقوی نے بتایا کہ وہ سرنکوٹ سے زیارت عالیہ سائیں میراں بخش پر حاضری کو گئے ہوتھے ۔اس سفر کے دوران انھیں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا اسلام آباد جو کہ ایک دور افتادہ  اور سرحدی گائوں ہے ،کوجانے والی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہوئی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آ بادی کو طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہو نا پڑ رہا ہے۔فیض اکبر راٹھورنامی ایک مقامی شخص نے بتایا اگر چہ آج تک انہوں نے اس حوالے سے کئی بار انتظامیہ کو آگاہ بھی کیا تاہم تاحال کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے بتایا سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ ہی عرصہ بعد زیارت عالیہ سائیں میراں بخش گونتریاں شریف ہر عرس ہے جس پردور دراز علاقوں سے عقیدت مند زیارت کرنے آتے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عرس سے پہلے سڑک کی مرمت کی جائے۔  مقامی آبادی نے انتباہ دیا کہ اگر مزکورہ سڑک کی فوری طور مرمت نہیں کی گئی تو عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے جس کی زمہداری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی۔