تازہ ترین

گردوارہ پیپل والا کھوڑی ناڑ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
 
پونچھ//قصبہ پونچھ کے محلہ کھوڑی ناڑ میں گردوارہ پیپل والا جس کی عمارت کی تعمیر نو حال ہی میں مکمل ہوئی ہے کی رسم افتتاح کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔ اس موقعہ پر شبد کیرتن کی خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا ساتھ ہی عقیدت مندوں کے لئے اعلی لنگر کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے گردوارہ پربھندک کمیٹی کے صدر سردار نریندر سنگھ نے بتایا کہ پچھلے تین سالوں سے اس گردوارہ کا تعمیرات مسلسل چل رہی تھی۔ جس میں کافی نوجوانوں کے علاوہ معززین نے بھی بھرپور تعاون کیا اور اس کی بدولت آج اس گردوارہ کا افتتاح ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مندر،مسجد،گوردوارہ یہ سب عبادت گاہ ہیں جہاں پر انسان اپنے گناہوں کی بخشش کرواتاہے۔ اور ان کو بنوانے میں تعاون کرنے والوں کو بھی اوپر والے کی طرف سے بخشش ہوتی ہے اور اسی کی ایک کڑی آج یہاں بھی دیکھنے کو ملی ہے کہ یہ گوردوارہ مکمل طور پر تو مکمل نہیں ہوا ہے لیکن اس کا افتتاح ہو گیا ہے اور عقیدت مند اس گوردوارہ میں اپنی شبد کیرتن کر سکیں گے وہیں دوسری پجانب سردار منموہن سنگھ نے بھی  تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔