تازہ ترین

بالا کوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر سست رفتار ی کا شکار

تعمیر کیلئے نکالے گئے کھڈوں میں پانی بھر گیا ،تعمیرات کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر//بالاکوٹ بلاک کی پنچائت بالاکوٹ میں بنکروں کا کام سست روی سے چل رہا ہے جبکہ علا قہ میں جن بنکروں کی تعمیر شروع کرنے کیلئے کھڈے نکالے گئے تھے ان میں پانی بھرا ہو ا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہو ئے کہاکہ بنکروں کی تعمیر کو سنجید گی کیساتھ نہیں لیا جارہاہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بالاکوٹ پنچائت کے اندر 264بنکروں کا کام متعلقہ محکمہ کو شروع کروانے چاہیے تھے لیکن اس وقت تک ادھے بھی بنکروں کا کام شروع نہیں ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ دیہی ترقی کے افیسران نے ذاتی طور بنکر بنانے والے لوگوں کو سامان دے دیا لیکن کئی لوگوں نے کام شروع نہیں کروایا اور متعلقہ محکمہ بنکروں کا کام شروع کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہو رہا ہے۔ایاز خان بالاکوٹوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ پنچائت کے 41بنکر محکمہ تعمیرات عامہ نے کسی دوسری جگہ شفٹ کر دئیے تھے جو کہ بڑی محنت کے ساتھ ہم نے رکارڈ چیک کرکے ان بنکروں کو واپس بالاکوٹ لایا لیکن کئی مہینے گزر جانے کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ کے افیسران نے کام شروع نہیں کروایا اور لوگوں کو کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں پرکھڈے بارشوں کے موسم میں تلاب بن گئے ہیں جس سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بنکروں کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ جلد ازجلد فائر نگ کی زد میں آنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے ۔