تازہ ترین

کیتھ برادری کا منشیات کو اکھاڑ پھینکنے پر زور

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //لوگوں میں منشیات اور اسکے مضر اثرات کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیتھ برادری نے ’’منشیات کی لعنت‘‘ کے موضوع پر  اتوار کے روز ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ایک بیان میں کیتھ برادری کے صدر ایم ایل کیتھ ،جو کہ اس موقعہ پر ایک مقرر تھے ،نے کہا کہ منشیات دماغ کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے دماغ میں ایک کیمیا dopamine داخل ہوتا ہے۔ اس سے منشات لینے والوں کو خوشی ہوتی ہے اور وہ منشیات کو لینا جاری رکھتا ہے۔وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دماغ اس کا عادی ہوجاتا ہے اور اسے مزید dopamine کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔نتیجہ کے طور پر وہ شخض اپنے کو خوش رکھنے کے لئے زیادہ منشیات کی ضرورت محسوس کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے چھٹکارہ لینے میں کافی وقت لگتا ہے۔یہ ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے بلکہ اسکا علاج ہو سکتا ہے ،جسکے استعمال سے ایک شخض منشیات سے پاک ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات سے روک تھام میں کونسلنگ کی ضرورت ہے ۔اسکے علاوہ انہوں نے اس سلسلسہ میں ایک کتاب "Beyond Alcoholism and Drug Addiction"  جسے اجے وید نے تحریر کیا ہے ،کو پڑھنے کی صلاح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب سے منشیات کے عادی لوگوں کو منشیات سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل برادری نے اوتما دیوی اور باوا سرگل کے استھانوں پر حاضری دی کر پوری ریاست کی امن و خوشحالی کی دعا کی۔کیپٹن کمل داس، کاکو رام ،نرائن داس ،مست رام ،اونکار ناتھ ، شنکر داس، کرشن لعل، سبھاش چندر، چمن لعل، یش پال ،پریتم لعل، اشوک کمار، مدن لعل، بچن لعل، تلک راج ،رتن لعل ،پرشوتم لعل ،سنتوش کمار اور ترصیم لعل بھی  اس موقعہ پرموجود تھے۔