تازہ ترین

ریاست میں دفعہ 370 ہٹانے پر عوام کو بیدار کریں گے : ساہنی

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//دفعہ 370 ہٹانے  اور جموں کو مساوی سیاسی حقوق دلانے کے سلسلہ میں شیو سینا کے لیڈران ریاست بھر کا دورہ کریں گے اور عوامی اجتماعات منعقد کرکے لوگوں میں بیداری لائیں گے۔ایک بیان میں شیو سینا کے جنرل سیکرٹری منیش ساہنی نے کہا ہے کہ پارٹی اعلیٰ کمان اورقومی آرگنائزر گلاب چند دوبے کے ہدایات پر ریاست بھر میں جامع ممبر شپ مہم شروع کی جائے گی۔اور لوگوںکوریاست میں دفعہ 370 ہٹانے پر بیدار کریں گے اور دفعہ 370 ہٹانے پراتفاق رائے بنائیں گے۔ساہنی نے کہا کہ جموں کے عوام کو اس بارے میں پہلے ہی جانکاری دی گئی ہے اور اب شیو سینا کی لیڈر شپ کشمیر کی جانب روانہ ہوگی اور انہیں اس بارے میں بیدار کرے گی۔ساہنی نے کہا کہ کشمیر کو گمراہ کیا جا رہا ہے اور بعض لیڈران اپنے سیاسی نظریہ کیلئے جموں اور کشمیر کے درمیان خلیج  میں اضافہ کرنے میں کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ این ڈی اے سرکار اس بارے میں عنقریب ہی فیصلہ لے گی۔اس موقعہ پر شیو سینا کے لیڈروں نے پارڈی کے سابق صدر ڈمپی کوہلی کو انکے تیرویں دن کے موقعہ پر گلہائے عقیدت ادا کیا۔سرجیت سنگھ ،راج سنگھ ،وکاس بخشی، میناکشی چھبر، راجو چودھری، راکیش گپتا،سنجیو کوہلی ،منگو رام و دیگران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔