تازہ ترین

گولڈی نے ڈسٹری بیوٹر، کیٹرئر اجلاس میں نئے پروڈکٹ لانچ کئے

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں //گولڈی مصالہ پرائیویٹ لمیٹڈ ،کان پور گروپ نے اتوار کے روزڈسٹری بیوٹر ،کیٹرئرس ،رٹیلرس اجلاس منعقد کیا ۔اجلاس کا افتتاح کمپنی کے ڈائریکٹر سودیپ گوئینکا نے کیا اور ڈسٹری بیوٹر ،کیٹرئرس اوررٹیلرسکے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے شرکا سے کہا کہ گولڈی نے ہمیشہ سے ہی اُسی تکنیک پر ڈسٹری نبیوٹروں کے ساتھ کام کیا ہے ،جس پر .ہر ریاست میں گولڈی کے پروڈکٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے حال ہی  میں سلمان خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے ملک بھر میں 350000 رٹیل اوٹ لیٹ ہیں ،جنھیں 1000ڈسٹری بیٹر چلا رہے ہیں،پھر بھی ہم اس میں توسیع کرنے میں کوشاں ہیں۔کمپنی نے پراسیسیڈ فوڈ برانڈ کے تحت نوڈلز، پاستہ اورماکرونی لانچ کیا ہے۔اسکے علاوہ پوجا کٹ بھی لانچ کیا گیا ۔کمپنی کے جنرل منیجر آلوک سیٹھ نے کہا کہ کمپنی کے معیار کو دیکھ کر مرکزی و متعدد ریاستی ساکاروں نے کمپنی کی عزت افزائی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کو مرکزی حرفت و صنعت کی وزارت نے گولڈی سیلف اینٹر پرینورشپ ایوارڈ اور لیب ٹیسٹ ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے جبکہ اتر پردیش سرکار نے ’’اودیوگ رتن ‘‘  ایوارڈسے نوازا ہے۔ جموں کے سپر اسٹاکسٹ سبھاش گپتا اور شبھم گپتا نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور اسسٹنٹ سیلز منجیر سنجیو کوشک نے ’’وشیش اپہار یوجنا ‘‘ جیسی سکیم پر تبادلہ خیال کیا۔کمپنی کا برانڈ اب ملک میں ایک فخر بن گیا ہے۔کمپنی کے اتر پردیش، پنجاب ، اترا کھنڈ، ہریانہ، دہلی ،مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ ،راجستھان ،بہار ،بنگال ،آسام ،جموں و کشمیر ،ہماچل پردیش میں اپنی موجودگی درج کی ہے، جہاں پر کمپنی کے برانڈوں کی کافی مانگ ہے۔اجلاس میں جموںکے نامور کیٹرئرو اور ڈسٹری بیوٹروںنے بھی شرکت کی۔