تازہ ترین

ریاسی میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ منصوبے پر تبادلہ خیال

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی اندو کنول چب کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 2019-20ء سال کے لئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ تحصیل سطح پر رضاکاروں کو اس مقصد کے لئے تربیت دی جائے گی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے تحصیلدار ، ایس ڈی پی او، ہوم گارڈس ، بی ایم اوو دیگر ممبران پر مشتمل سول ڈیفنس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجندر شرما ، ایس ایس پی نشانتھیال ، ایس ڈی آر ایف اور فوج کے نمائندوں کے علاوہ ضلع افسران موجود تھے۔