تازہ ترین

کشتواڑ کے 60 عازمین کا دوسرا قافلہ سفر محمود پر روانہ

نعت خوانی و مذہبی نعروں سے علاقہ گھونج اٹھا

22 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عاصف بٹ
 
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ سے عازمین کرام کا دوسرا قافلہ سفرمحمودپر روانہ ہوا جس میں 60عازمین شامل تھے۔ان میں 37مرد و 23 خواتین شامل ہیں۔ اس دوران ایم ایل سی سجاد کچلو،سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک،ایڈیشنل ڈسڑکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر محمد حنیف ملک،مرکزی امامہ جامعہ کشتواڑ فاروق احمد کچلو،اوقاف اسلامیہ کے ایڈ منسٹریٹر مشتاق احمد قاضی ودیگران نے ہری جھنڈی دکھا کر عازمین کو سفرمحمودپر روانہ کیا ۔ اسلامیہ فریدیہ اسکول میں حسب روایت سینکڑوں کی تعداد میں مرد خواتین بچوں و بزرگ نماز فجر کے بعد جمع ہوئے جہاں لوگوں نے حجاج کرام کو نیک خواہشات کیساتھ الوداع کیااور خصوصی دعا کی درخواست کی ۔حجاج کرام نجی گاڑیوں میں سوار تھے جبکہ 30 کے قریب گاڑیاں ان کے ہمراہ تھی جن میں حجاج کرام کے رشتہ دار و عزیز بھی ان کے قافلے میں تھے جو بذریعہ سنتھن ٹاپ کے راستے سرینگر گئے۔امام جامع مسجدنے حجاج کرام کو سفر محمودپر جانے کے لئے انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں ریاست جموں کشمیر بالخصوص خطہ چناب میں امن و امان کے لئے دعا کی درخواست کی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے انکی سہولیات کیلئے ادویات سے لیس ایمبولنسیں و دیگر عملہ بھی انکے ہمرا ہ بھیجا گیا تاکہ حجاج کرام کو کہیںمشکلات کا سامنا نہ ہو۔حجاج کرام حج ہاوس بمنہ میں قیام کریں گے جہاں سے وہ 23 جون کو وہ سودی عرب کے لئے روانہ ہونگے۔ا س سے پہلے ضلع کشتواڑ کے 19حجاج کرام پر مشتمل پہلا قافلہ بھی اسلامیہ فریدیہ اسکول سے روانہ ہوا تھا جو دہلی سے بذریعہ جہاز سودی عرب روانہ ہوا۔