تازہ ترین

زنڈفرن بارہمولہ کاشہری لاپتہ ، اہل خانہ پریشان

21 جولائی 2019 (29 : 11 PM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // زنڈفرن بارہمولہ کا ایک 50  سالہ شخص پچھلے دس روز سے لاپتہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ کافی پریشان ہیں ۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالرحیم وانی ولد مرحوم صابر وانی ساکنہ زنڈفرن نارواو بارہمولہ دس روز قبل گھر سے کام کیلئے نکلا تھا تاہم آج تک اس کا کوئی اتہ پتہ نہ چل سکا ۔افراد خانہ کے مطابق عبدالرحیم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے اور اگر چہ انہوں نے ہرممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن اُس کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے وجہ سے اہل خانہ کافی پر یشان ہیں ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن پٹن میں ایک گمشدگی کی ریوٹ بھی درج کی گئی ہے لیکن ابھی تک مذکورہ نوجوان کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔اہل خانہ نے اس سلسلے میں اتوار کو پولیس تھانہ شیری میں ایک گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کی جس کے بعد پولیس نے کاروائی شروع کردی ۔