تازہ ترین

جل شیری بارہمولہ میں اندوہناک حادثہ| 17 سالہ نوجوان دریاے جہلم میں غرقآب

21 جولائی 2019 (29 : 11 PM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // جل شیری بارہمولہ میں اتوار کو اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 17 سالہ نوجوان دریائے جہلم میں غرقآب ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ نوجوان نزدیکی دریاے جہلم میں نہا رہا تھا اس دوران پانی کے تیز بہا ئو سے وہ اپنے آپ کو بچا نہ سکا اور ڈوب گیا ۔مومن منظور ولد منظور احمد ڈار ساکنہ جل شیری خادنیار بارہمولہ اتوار کو نزدیکی دریا ے جہلم میں نہانے کے غرض سے گیا او ر نہانا شروع کیا اس دوران پانی کے تیز بہاونے اُسے ڈبو دیا ۔اگر چہ اس کے ہمراہ ساتھوں نے چیخ و پکار کرتے ہوئے آوازیں لگائیں تاہم جب تک لوگ جائے وقوع پر پہنچے تب تک مذکورہ لڑکا دریا کے تیز بہا و میں ڈوب گیا ۔یہ خبر پھیلتے سینکڑوں کے تعداد میں مرد و زن بشمول اس کے گھر والے سینہ کوبی کرتے ہوئے وہاں پر پہنچے اور ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش شروع کر دی ۔اس دورن پولیس اورانتظامیہ نے بڑے پیمانے پر مذکورہ نوجوان کی نعش کوباز یاب کرنے کیلئے بچاو اور تلاشی کاروئی شام دیر گئے تک جاری تھی تاہم مذکورہ نوجوان کی لاش برآمد نہیں کی گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مومن منظور ڈار درنگبل میں پھتروں کے کانوں کے کھٹاس کا کام کرتا تھا اور اتوار کو درنگبل کے نزدیک دریاے جہلم میں نہانے گیا تھا تاہم وہ وہاں غرقآب ہو ا۔ معلوم ہوا ہے کہ مومن کا بڑا بھائی سمیر احمد دو سال قبل ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوا تھا جبکہ اس کاباپ پچھلے پانچ برسوں سے بیمار ہے۔مومن اب گھر کا واحد سہارا تھا۔