تازہ ترین

یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے چمپئنز ٹرافی کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا

21 جولائی 2019 (15 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر/ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اتوار کے روز ٹی آر سی گرائونڈ میں ویلی کرکٹ کلب کو 19 رنوں سے شکست دیکر چمپئنز ٹرافی 2019 کے دوسرے ایڈیشن کو اپنے نام کرلیا۔چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ نے کیا تھا اور اس میں وادی کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ویلی کرکٹ کلب نے فائنل مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ یونائیٹڈ کرکٹ کلب نے 29 اعشاریہ پانچ اوورس میں 200 رنز بنائے ۔ لطیف نے 56 جبکہ زاہد نے 26 رنز بنائے ۔ ویلی کرکٹ کلب کے لئے جاوید نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویلی کرکٹ کلب ٹیم مقررہ 30 اوورس میں محض 181 رنز بنا پائی اور یوں ٹورنامنٹ کا فائنل 19 رنز سے ہار گئی۔ یو سی سی کے لئے سید ساگر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ساگر کو گیند اور بلے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ مقابلے کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں سپورٹس کونسل کے سکریٹری سرمد حفیظ نے فائنل جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو ٹرافیوں سے نوازا۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور 25 ہزار روپے مالیت کے چیک جبکہ رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور 15 ہزار روپے مالیت کے چیک سے نوازا گیا۔ درجنوں سینئر کھلاڑیوں اور نامور شہری میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود رہے ۔یو این آئی