تازہ ترین

پونے کے نزدیک سڑک حادثہ میں 9طلبا کی موت

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونے// مہاراشٹر کے پنے ۔ سولاپور قومی شاہراہ پر کدموک وستی گاوں کے نزدیک سنیچر کی صبح ٹرک سے ہوئی زبردست ٹکر میں مسافر گاڑی میں سوار 9طلبا کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق مرنے والے پونے کے نزدیک یاوات گاوں کے باشندہ اور کالج کے طلبا تھے ۔ حادثہ کے وقت طلبا رائے گڑھ گھومنے کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے ۔واقعہ اس وقت ہوا جب مسافر گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراکر دوسری طرف چلی گئی اور پھر مخالف سمت سے آرہے ایک ٹرک نے اسے ٹکر مار دی۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ میں 19سے 23 برس کی عمر کے نوطلبا کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری سیسون اسپتال میں بھیج دی گئی ہیں اور معاملہ کی جانچ جاری ہے ۔مرنے والوں میں اکشے وائکر، وشال یادو، نکھل چندرکانت، نور محمد دیا، پرویز اتر، شوبھم بھیسے ، اکشے چندرکانت، دتہ یادو اور زبیر اجیت مولانی شامل ہیں۔یو این آئی