تازہ ترین

کانگریس کی سینئر رہنما شیلا دکشت کا انتقال

21 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا ہے اور انہیں سماج کے تئیں وقف ایک شاندار شخصیت قرار دیا۔محترمہ دکشت کا آج یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں ہارٹ اٹیک ہونے سے انتقال ہوگیا۔ ا ن کی عمر 81برس تھی۔مسٹر کووند نے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ محترمہ دکشت کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا ہے ۔ وہ دہلی کی سابق وزیر اعلی او رسینئر سیاسی رہنما تھیں۔ ان کے دور حکومت میں قومی دارالحکومت میں شاندار تبدیلیاں آئیں جس کے لئے انہیں یاد رکھا جائے گا۔ صدر نے محترمہ دکشت کر رشتہ داروں اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔محترمہ دکشت گزشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہی تھیں۔ آج صبح انہیں گھر پر دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن دوپہر کو پونے چار بجے انہیں پھرسے دل کا دورہ پڑا جس سے ان کا انتقال ہوگیا۔اچانک ان کے انتقال کی خبر ملنے پر راجدھانی میں لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔ صدر رامناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہل گاندھی سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔وہ پندرہ برس تک دہلی کی وزیراعلی رہیں لیکن 2013میں وہ موجودہ وزیراعلی اروند کیجریوال سے نئی دہلی اسمبلی سیٹ سے الیکشن ہار گئی تھیں۔ انہوں نے آٹھویں لوک سبھا میں اترپردیش کی قنوج سیٹ کی نمائندگی کی تھی۔ اس بار کے لوک س بھا انتخابات میں وہ شمال مشرقی دہلی سے کانگریس کی امیدوار تھیں لیکن جیت نہیں سکی تھیں۔محترمہ دکشت کی وفات کی خبر سے غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ حیرت زدہ رہ گئے ۔ مسٹر نائیڈو نے ایک ٹوئٹ میں کہادہلی کی سابق وزیر اعلی محترمہ شیلا دکشت کی وفات پر میں گہرے صدمے میں ہوں وہ ایک بہترین ایڈمنسٹریٹر تھیں۔مسٹر مودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا شیلا دکشت جی کی وفات سے گہرے دکھ میں ہوں۔ وہ گرم جوشی سے بھری اور ہمدرد شخصیت کی مالکہ تھیں۔ دہلی کی ترقی میں انہوں نے قابل ذکر رول ادا کیا۔ ان کی اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں تعزیت۔دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے محترمہ گاندھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہامحترمہ شیلا دکشت جی کی وفات کی ابھی ابھی تکلیف دہ خبر ملی۔ یہ دہلی کے لئے زبردست نقصان ہے او ران کے رول کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ میری دلی تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ خداان کی روح کو سکون بخشے ۔سماجی انصاف کے مرکزی وزیر تھاور سنگھ گہلوت نے بھی محترمہ دکشت کی وفات کو ملک کا بڑا نقصان قرا ردیا۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے شیلادکشت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہاکانگریس پارٹی کی پیاری بیٹی جن کے ساتھ میری ذاتی تعلقات تھے ’ ان محترمہ شیلا دکشت جی کی وفات کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں محترمہ دکشت کے عزیز و اقارب اور دہلی والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ محترمہ دکشت کی اچانک وفات کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ ان کی وفات سے کانگریس نے عوام کے لئے وقف ایک مقبول رہنما کھو دیا ہے ۔ وزیر اعلی کے طور پر مسلسل پندرہ برس کے ان کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دہلی کے عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہامحترمہ دکشت کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ پہنچا۔ وہ مجھے پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے دہلی اور کانگریس کے لئے جو کیا لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ وہ کانگریس کی بڑی رہنما تھیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا[؟]دہلی کی سابق وزیر اعلی محترمہ شیلا دکشت جی کی وفات سے نہایت غم زدہ ہوں۔ میں انکے اہل خانہ او رحامیوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا مصیبت کی اس گھری میں ان کے خاندان کو طاقت عطا کرے اور محترمہ دکشت کی روح کو سکون عطا کرے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی محترمہ دکشت کی وفات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی وفات بہت افسوس ناک ہے ۔ وہ کانگریس کی بڑی رہنما تھیں اور محبت کرنے والی شخصیت کے لئے مشہور تھیں۔ سیاست کے علاوہ بھی لوگ ان کا احترام کرتے تھے ۔ میری دعائیں ان کے خاندان اور حامیوں کے ساتھ ہیں ۔
 

کانگریس کیلئے بڑا نقصان:راہل

نئی دہلی// کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے شیلادکشت کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے کہا[؟]کانگریس پارٹی کی پیاری بیٹی جن کے ساتھ میری ذاتی تعلقات تھے ’ ان محترمہ شیلا دکشت جی کی وفات کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں محترمہ دکشت کے عزیز و اقارب اور دہلی والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ محترمہ دکشت کی اچانک وفات کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ ان کی وفات سے کانگریس نے عوام کے لئے وقف ایک مقبول رہنما کھو دیا ہے ۔ وزیر اعلی کے طور پر مسلسل پندرہ برس کے ان کے دور اقتدار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کو دہلی کے عوام کبھی نہیں بھول پائیں گے ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا[؟]محترمہ دکشت کی وفات کی خبر سن کر بہت دکھ پہنچا۔ وہ مجھے پیار کرتی تھیں۔ انہوں نے دہلی اور کانگریس کے لئے جو کیا لوگ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ وہ کانگریس کی بڑی رہنما تھیں۔ پارٹی’ سیاست او رملک اور بالخصوص دہلی کے لئے انہوں نے جو کچھ کیا وہ بے پناہ ہے ۔کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشیل پیج پر ٹوئٹ کرکے شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا [؟]محترمہ شیلا دکشت کی وفات کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے ۔ وہ تاعمر کانگریس کی کارکن رہیں اور تین مرتبہ دہلی کی وزیر اعلی کیطور پر انہوں نے دہلی کا نقشہ ہی بدل دیا۔ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔[؟]راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے محترمہ دکشت کی وفات کو کانگریس کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔کانگریسی رہنما اور بہار کے سابق وزیر شمائل نبی اور کانگریس اقلیتی شعبہ کے رہنما انیس درانی نے بھی شیلادکشت کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔یو این آئی