تازہ ترین

حضرت شیخ یعقوب صرفیؒ کے عرس کی اختتامی تقریب

خانقاہِ ایشان زینہ کدل میں خصوصی مجلس کا اہتمام

19 جولائی 2019 (28 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بلند پایہ ولی کامل حضرت جامع اکملات شیخ یعقوب صرفیؒ کے 437ویں سالانہ عرس مبارک کی کی اختتامی تقریب کل جمعتہ المبارک کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ۔ اِس سلسلے میںخانقاہِ ایشان زینہ کدل میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا۔  وادی کے اعتراف و اکناف سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوںنمازِ جمعہ ادا کی اور حسب قدیم بقعہ عالیہ میں باسند تبرکات کی نشاندہی کی گئی اور عقیدت مندان تبرکات سے فیضیاب ہوئے جبکہ مساجد زیارت گاہوں میں نماز جمعہ پر علماء کرام ، ائمہ مساجد نے حضرت یشان کی تاریخ ساز اسلامی خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ نمازِ جمعہ سے قبل  مولانا ریاض احمد ہمدانی حضرت ایشان ؒ کے تاریخ ساز اسلامی خدمات، علمی اور روحانی کمالات پر وعظ فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت صرفی  ؒ نے ملک کشمیر میں علم و حدیث کی اشاعت کی اور بے شمار اسلامی قطب تحریر کئے ۔انہوںنے کہا کہ حضرت یشان کے خطب خانہ میں 65000 دین قطب تھے اور اسلام کی انمول اور لافانی خدمت کر کے حضرت یشان کو جامل کمالات کا خطاب حاصل ہوا۔