تازہ ترین

نو منتخب عہدے داروں کی حلف برداری | ایوان صحافت میں تقریب منعقد

19 جولائی 2019 (28 : 11 PM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// ایوان صحافت کی نئی منتخب باڈی نے جمعہ کو عہدے اور رازداری کا حلف لیا،جبکہ بعد میں نئی نظم نے پہلی میٹنگ کے دوران پریس کلب ممبران کی فلاح کیلئے قرارداد بھی منظور کی۔ تقریب کے دوران نئے منتخب صدر شجاع الحق کے علاوہ نائب صدر معظم محمد،جنرل سیکریٹری اشفاق تانترے اور خزانچی فاروق جاوید نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا،تقریب حلف برداری میں سنیئر و جونیئر صحافیوں کی مختصر تعداد موجود تھی،جنہوں نے عہدیداروں کو بعد میں پہلی منتخب نظم کیلئے مبارکباد پیش کی۔ تقریب کے دوران ایگزیکٹو ممبران، حبیب نقاش،نثار احمد،ارشاد احمد، الطاف بابا،عاقب جاوید،شفاعت کیرہ اور گوہر گیلانی کو بھی حلف دلایا گیا۔ بعد میں نو منتخب  نظم کی پہلی میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران صحافیوں کی فلاح کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا،جبکہ ممبران کی فلاح کیلئے مزید اسکیموں کی سفارش کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ ایوان صحافت کی طرف سے بعد میں جاری بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ ایوان صحافت کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اس میں مزید سہولیات دستیاب رکھنے کیلئے ایک علیحدہ ذیلی کمیٹی کو تشکیل دیا جائے گا۔ بیان کے مطابق’’ ہیلتھ و فٹنس سینٹر سمیت بہتر ریستوراں،کتب خانہ،اور صحافیوں کے پیشہ وارانہ سرگرمیوں کیلئے علیحدہ جگہ کو ترجیجی بنیادوں پر قائم کرنے کا بھی فیصلہ لیا گیا۔‘‘ اس سلسلے میں ایوان صحافت کے بنیادی ڈھانچے کو ٹھیک کرنے کیلئے انتظامیہ اور متعلقہ محکموںسے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ میٹنگ کے دوران اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ ایک تدریسی ذیلی کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا،تاکہ صلاحت سازی کیلئے وہ ورکشاپوں کے انعقاد،تربیت،مہمان لکچراروں میں اپنا دست تعاون پیش کرسکیں۔ میتںگ میں ایوان صحافت کے اندر خواتین صحافیوں کیلئے علیحدہ  جگہ مہیا رکھنے کا بھی فیصلہ لیا یا۔