تازہ ترین

ہندواڑہ میں جے کے بینک اے ٹی ایم کا افتتاح

19 جولائی 2019 (46 : 10 PM)   
(      )

نیو ڈسک

سرینگر// اپنے گاہکوں کو جدید بینکنگ خدمات میسر رکھنے کا وعدہ نبھاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ میں ایک نیااے ٹی ایم  عوام کے نام وقف کیا۔ اے ٹی ایم کا افتتاح مشترکہ طور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ہندواڑہ فاروق احمد وانی اور بینک کے زونل ہیڈ کرن جیت سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر پولیس اوربینک کے کئی سینئر افسراں اور بینک کے کئی معزز گاہک بھی موجود تھے۔ سول سوسائٹی کے نمائندے حبیب اللہ شیخ  نے بینک کے اس قدم کی سراہنا کی اور کہا کہ علاقے میں جے کے بینک اے ٹی ایم کی کمی محسوس کی جارہی تھی جسکا بینک نے بر وقت ازالہ کیا ۔ بینک کے زونل ہیڈ نے اس موقع پر کہا کہ اپنیصارفین کو جدید سہولیات سے روشناس کرانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اُن لوگوں کو عالمی سطح کی بینک کاری سے متعارف کرانا جے کے بینک کا  فرض اولین ہے ۔ اس نئے اے ٹی ایم سمیت اب ملک بھر میںجے کے بینک اے ٹی ایمز کی تعداد1317ہوگئی ہے۔