تازہ ترین

بی جے پی حکومت جرائم روکنے میں ناکام: پرینکا

20 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر جرائم کو روکنے میں ناکام رہنے کا کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت انہیں بھی اپنے فرض کی ادائیگی سے روک رہی ہے۔محترمہ واڈرا کو جمعہ کو اس وقت جبراََ گرفتار کرلیا گیا جب وہ اترپردیش کے سون بھدر میں ان کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے جارہی تھیں جنہیں اپنی زمین خالی کرنے سے انکار کرنے پر گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔سون بھدر کے گھوڈوال علاقہ میں 17مئی کو پردھان اور گاوں والوں کے مابین تنازعہ میں فائرنگ ہوئی تھی جس میں دس لوگوں لوگوں کی موت اور 28 دیگر زخمی ہوئے تھے۔محترمہ واڈرا نے اپنی گرفتاری کے بعد ٹوئٹ کیا کہ اترپردیش حکومت کی ڈیوٹی ہے مجرموں کو پکڑنا۔ میرا فرض ہے جرائم سے متاثر لوگوں کے حق میں کھڑا ہونا۔ بی جے پی جرائم روکنے میں ناکام ہے ہی اور مجھے بھی اپنا فرض ادا کرنے سے روک رہی ہے۔ مجھے متاثرین کی حمایت میں کھڑے ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ برائے مہربانی جرائم روکئے۔یو این آئی۔