تازہ ترین

میرواعظ مولانا احمداللہ شاہ ؒ کا یوم وصال

جامع مسجدمیں خصوصی دعائیہ مجلس آج

18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سرکردہ عالم دین، کشمیر کی مایہ ناز شخصیت اور انجمن نصرۃ الاسلام کے سابق صدر میر واعظ کشمیرمولانا احمداللہ شاہ  ؒکا89 واں یوم وصال آج نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ موسم گرما کی تعطیل کی وجہ سے انجمن کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں مرحوم میرواعظ کی یاد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام ممکن نہیں ہوسکا ہے جس کی تلافی بعد میں کی جائیگی۔ تاہم میرواعظ مرحوم احمد اللہ شاہ کی گرانقدر دینی، تعلیمی، ملی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ آج مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے موقعہ پر خصوصی دعائیہ مجلس اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی پیشوائی میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کریں گے۔