تازہ ترین

سٹیٹ سپیشل ڈیٹا انفراسٹرکچر | بمنہ میں عمارت کا افتتاح، شہر سری نگر کا ویژن دستاویز جاری

18 جولائی 2019 (03 : 11 PM)   
(      )

نیو ڈسک
سر ی نگر//گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے کل یہاں بمنہ میں حال ہی میں تعمیر کی گئی ایس ایس ڈی آئی بلڈنگ کا افتتاح کیا اور جے اینڈ کے ایس ایس ڈی آئی جیو پورٹل ssdi.jk.gov.inکی بھی شروعات کی۔سٹیٹ سپیشل ڈیٹا انفراسٹرکچر کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو مقامی ، ریاستی ،علاقائی ،قومی سطح پر ڈیٹا تک رسائی ہوسکے۔محکمہ ماحولیات و ریموٹ سنسنگ ریاست میں اس پروجیکٹ کی عمل آوری ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ایس ایس ڈی آئی کے پرنسپل انوسٹ گیٹر ہمایوں رشید نے اس پروجیکٹ کے اغراض و مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ مشیر موصوف نے ماحولیات و ریموٹ سنسنگ محکمہ کی اس طرح کا اہم پروجیکٹ کامیابی سے عملانے کے لئے ستائش کی۔اُنہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے بہترین ماڈلوں کا بھی جائزہ لیا جانا چاہیئے تاکہ ریاست میں ان کی عمل آوری ممکن ہوسکے۔ اُنہوں نے عملے کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دینے کے لئے متواتر طور پر تربیتی پروگراموں اور ورکشاپ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پر کے۔ وِجے کمار اور دیگر اہم شخصیات نے ایس ایس ڈی آئی اور جی ایس آئی پر مبنی شہر سری نگر کے ویژن دستاویز کو بھی جاری کیا۔ہیڈ اینڈ سی ای او  این ایس ڈی آئی  پی ایس آچاریہ ، پی سی سی ایف سُریش چُگ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔