تازہ ترین

کٹھوعہ میں آب رسانی محکمہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

18 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حافظ قریشی
کٹھوعہ // محکمہ پی ایچ ای میں کام کر رہے عارضی ملازمین نے گزشتہ 3 ماہ سے بند پڑی تنخواہوں اور 55 مہینے کی بند پڑی تنخواہ کی واگذار نہ کرنے کے خلاف کٹھوعہ ایس ایس پی دفتر کے سامنے کالی باڑی سڑک پر اپنے بچوں کے ہمراہ زوردار احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی بعد میں ان احتجاج کر رہے ملازمین نے کٹھوعہ ایس ایس پی دفتر سے ڈی سی کٹھوعہ دفتر تک احتجاجی ریلی بھی نکالی، احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے کہا کہ تنخواہیں واگذار نہ ہونے کے باعث میں انکے بچوں کو فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکولوں سے خارج کیا جا رہا ہے  احتجاجی عارضی ملازمین کے ہمراہ انکے بچوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جس پر طرح طرح کے کئی نعرے درج لکھے ہوئے تھے جس میں’میرے پاس اسکول کیلئے فیس نہیں ہے‘  ’’میرے مستقبل کا کیا ہوگا‘‘ ’مودی تیرے راج میں پچے بھوکے سوتے ہیں‘ جیسے نعرے درج تھے احتجاجی ملازموں کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈی سی کٹھوعہ کی جانب سے یقین دہانی دی گئی تھی عارضی ملازمین کی تنخواہیں واگذار کی جائیں گی لیکن ابھی آج دوپہر تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی جبکہ تنخواہوں بغیر اہلخانہ فاقہ کشی کے شکار ہو رہے ہیں جسکے چلتے انہوں نے کالی باڑی سڑک کو بند کر کے احتجاجی مظاہرے کئے ، سڑک پر کچھ دیر کیلئے گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔