تازہ ترین

ترال میں چنار اکھڑجانے سے تباہی | نقصانات کا تخمینہ ایک کروڑ سے زائد ،رپورٹ ضلع انتظامیہ کو پیش

16 جولائی 2019 (40 : 10 PM)   
(      )

سید اعجاز
ترال//ڈاڈسرہ ترال میں گزشتہ شام تیز آندھی کے دوران ایک بھاری بھرکم چنار جڑ سے اکھڑ گیا۔اس دوران چنار کے نیچے اسکول، رہائشی مکان،کئی دکانیں،بجلی ٹرانسفارمر،15 موٹر سائیکلیں اور کئی گاڑیاں آنے کے نتیجے میںبھاری نقصان ہوا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق نقصانات کا تخمینہ ایک کروڑسے زائدہے۔ منگل کی صبح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال،تحصیلدار ترال غلام رسول بٹ،نائب تحصیلدارڈاڈسرہ نے اپنے تمام ماتحت محکموں کے ہمراہ دورہ کر کے از خود حالات کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقے میں تمام ضروری سہولیات کوبحال کرالیااور علاقے میں نیابجلی ٹرانسفارمر فوری طور نصب کرنے کی متعلقہ محکمہ کو ہدایت دی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے بتایا کہ علاقے میں1کروڑ سے زیادہ املاک کا نقصان ہواہے جس کی رپورٹ ضلع انتظامہ کو پیش کی گئی ہے۔دریں اثناء سابق ممبر اسمبلی ترا ل مشتاق احمد شاہ نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کی فوری طورامدادکی جائے۔