تازہ ترین

کلبھوشن یادو کیس | عالمی عدالت آج فیصلہ سنائے گی

16 جولائی 2019 (40 : 10 PM)   
(      )

سی این آئی
سرینگر// پاکستان میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کئے گئے مبینہ بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ عالمی عدالت میں بدھ کو سنایا جائے گا ۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ سنائیں گے۔آخری سماعت میں پاک بھارت دونوں وفود نے شرکت کی تھی جہاں بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے کیس لڑا تھا۔اس سے قبل پاکستانی ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کی جانب سے کیس سے متعلق کہا گیا تھا کہ ہم نے تیاری اچھی کی اوراچھا کیس لڑا، ہمارا گمان اورکوشش اچھی ہے اور17 جولائی کو ہی اس کیس پر تبصرہ کریں گے