تازہ ترین

گاندربل میں نقب زنی کا معمہ حل، دو سارق گرفتار:پولیس

16 جولائی 2019 (23 : 03 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

 سرینگر /پولیس کی طرف سے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گاندربل ضلع میں پولیس اسٹیشن صفا پورہ کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو افرادغیر قانونی طورپر پائپیں چرانے کی نیت سے واٹر پمپ اسٹیشن میں داخل ہو ئے ہیں۔

بیان کے مطابق چنانچہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری طورپر کارروائی کرکے دو افراد،جن کی شناخت منظور احمد گورو ولد عبدالعزیز اور عارف احمد گورو ولد بشیر احمد ساکنان نانرا سمبل کے بطور ہوئی ہے، کو رنگے ہاتھوں دبوچ لیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران پولیس کو پتہ چلاہے کہ مذکورہ افراد واٹر پمپ اسٹیشن کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوئے تھے اوران سے وہ واٹر پائپیں بھی برآمد ہوئیں جو انہوں نے چرا لیں تھیں۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں چوری کی اس واردات میں براہ راست ملوث ہیں۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 09/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔