تازہ ترین

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے بھاری تباہی،ہلاکتوں کی اطلاعات

16 جولائی 2019 (33 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے وادی نیلم میں لیسوا کے مقام پر بادل پھٹنے اور طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال نے بھاری  تباہی مچا دی ہے اور اسکے نتیجے میں ہلاکتوں  کا  خدشہ  ظاہر  کیا  جاتا  ہے۔  ۔پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر آباد سے 60 کلو میٹر دور پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے علاقے لیسوا میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں خوفناک گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ علاقے میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور موبائل و انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی ہیں۔ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آکر 2 مساجد اور ڈیڑھ درجن سے زائد مکانات بہہ گئے اور24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں بچائو اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔