تازہ ترین

بڑھاپہ پنشن کیلئے کاغذات کی تصدیق

لورزامات پورا کرنے میں مسائل کا سامنا ،آخری تاریخ میں توسیع کی اپیل

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال
تھنہ منڈی//ریاستی گورنر انتظامیہ کی طرف سے معذور ،عمر رسیدہ اور بیوہ عورتوں کے حق میں ماہانہ پنشن لگانے کیلئے کاغذات کی تصدیق کا کام شروع کیا گیا ہے جس کو مکمل کرنے کیلئے تحصیل آفیسرکو تعینات کئے ہیں جبکہ مذکورہ کاغذات کو چار دنوں میں مکمل کر نے کاغذات کو آئن لائن کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مقررہ مدت میں کاغذات کو مکمل کرنا انتہائی مشکل ہے جبکہ اس کی حتمی تاریخ میں توسیع کی جائے ۔بلاک تھنہ منڈی پنچایت شاہدارہ شریف کے سرپنچ ماسٹر مشتاق قریشی نے ریاستی انتظامیہ کے قدم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے بیشتر معذور،عمر رسیدہ اور بیواوںکا فائدہ پہنچے گا لیکن اتنی کم مدت میں ضروری لورزامات کو پورا کرنے کافی مشکل عمل ہے ۔ نائب سرپنچ منہال زبیر احمد شاہ نے کہاکہ میڈیکل بورڈ راجوری میں بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے معذواراور عمر رسیدہ افرادکو سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں مسائل کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔ سماجی کارکن شرافت کھٹانہ ،محمد شریف پنچایت ممبر کھبلاں ودیگران نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملہ کو سنجیدگی کیساتھ حل کیا جائے ان غریبوں کو مزید وقت دیا جائے تاکہ وہ ضروری کاغذات کو مکمل کرسکیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تھنہ منڈی میں بڑھاپہ پنشن کے سلسلہ میں کاغذات کی تصدیق کا عمل چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ آفیسر تھنہ منڈی کی سربرائی میںمنعقد ہوا جس میں سوشل ویلفیئر ملازمین کے علاوہ این وائی سی رضا کار بھی موجودتھے جبکہ مذکورہ ٹیم کی جانب سے تین ہزار تک فائلوں کو چار دنوں میں مکمل کرنا انتہائی مشکل ہے ۔تھنہ منڈی کے سرپنچوں اور پنچوں و دیگر معززین نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے مزید وقت مانگا ہے ۔