تازہ ترین

ملک کی تعمیر میںخواتین کا رول اہم ہے : کویندر گپتا

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //بھارت اونچی بلندیوں کو چھو رہا ہے ،جس میں خواتین کا ایک اہم رول ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے یہاں پیر کے روز بی جے پی مہلا مورچہ کی جانب سے شروع کی گئی ممبر شپ مہم کے موقعہ پر خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں خواتین پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے کام کرتی ہیں اور پارٹی انکی سماجی۔اقتصادی بھلائی کیلئے کام کرتی ہے۔انہوں نے مہلا مورچہ کے کارکنوں سے نریندر مودی کی جانب سے عوام کی بھلائی کے لئے جاری کی گئی سکیموں کا فائدہ غریبوں اور ضرورتمندوں تک پہنچانے کے لئے کام کرنے پر زور دیا ۔کویندر گپتا نے انچارج ممبر شپ مہم جگل ڈوگرہ ،ضلع صدر بلدیو سنگھ بلاوریہ، ضلع جنرل سیکرٹری ونے گپتا، مہلا مورچہ کی سہہ پربھاری انورادھا چاڑک، انچارج جموں ۔پونچھ پارلیمانی حلقہ سنجیتا ڈوگرہ ،ضلع صدر ریکھا مہاجن نے مہلا مورچہ میں شامل ہوئی نئی خواتین ممبران کا خیر مقدم کیا اور ان میںشجر کاری مہم کے سلسلہ میں  200 پودے تقسیم کئے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بلدیو سنگھ بلاوریہ نے کہا کہ کل آبادی کا تقریباً خواتین کی نصف آبادی ہے ،جن کو ریاست اور ملک کی تعمیر میں ایک اہم رول ہے۔ ضلع جنرل سیکرٹری ونے گپتا نے کہا کہ جدید دنیا خواتین کی شرکت کے بغیر نا مکمل ہے ۔ مہلا مورچہ کی سہہ پربھاری انورادھا چاڑک نے کہا کہ بی جے پی نے 17لاکھ نئے ممبرنا کا ہدف مقرر کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیاکہ پارٹی اس ہدف کو پورا کرے گی ۔سنجیتا ڈوگرہ نے کہا کہ ممبر شپ مہم ایک سماجی ذمہ واری بھی ہونی چاہیے ۔اسے ہر ایک بوتھ میں سووچھ بھارت مہم اور شجر اکری مہم کے ستھ جوڑنا چاہیے ۔ممبر شپ مہم کے انچارج جگل ڈوگرہ نے ممبر شپ کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور ممبر شپ نمبر 8980808080 کے بارے میں بھی جانکاری دی۔