تازہ ترین

سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کا اجلاس منعقد

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //سکاسٹ ٹیچرس ایسو سی ایشن جموں کی جانب سے پیر کے روز یہاں 25 واںایگزیٹو اجلاس منعقدکیا گیا ،جس کی صدارت اسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر وکاس شرما نے کی۔اجلاس میں ٹیچنگ ایسو سی ایشن کی بھلائی سے متعلق متعدد مدعوں پر اسیر بحث کی گئی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وکاس شرما نے کہا سکاسٹ جموں کی حالیہ کارکردگی اور سینیارٹی فہر ست پہلے ہی یونیورسٹی کی ویبسائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے اور جسے جلد ہی سکاٹ ۔جموں کے تمام پروفیسروں / چیف سائنٹسٹوںکو پیش کیا جائے گا۔ایسو سی ایشن کے مشیر ڈاکٹر آر کے سمنوترہ نے اپنے خطاب میں اسسٹنٹ پروفیسروں ، جیونئیر سائنٹسٹوں، ایسو سی ائیٹ پروفیسروں اور سینئر سائنٹسٹوں کے مسائل حل کرنے پر زور دیا  اور انکے تنخواہوں میں تفاوت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں اساتذہ/ سائنسدانوں کے تمام الوا مسائل کو فوری طور سے حل کرنے پر بھی زور دیا ۔ اجلاس میں جو دیگر مطالبات اجا گر کئے گئے ،اُن میں ڈاکٹر ارون گپتا میمووریل گولڈ میڈل، سنٹرل انسٹی چیوٹ آف ٹیمپوریٹ ہارٹیکلچر سرینگر کے ساتھ MoU، یونیورسٹی کے ہیلتھ سنٹر میںسہولیات میں اضافہ سر فہرست تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر نے کہا کہ درج بالا مطالبات کو پہلے ہی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے،جنھوں نے انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔اجلاس میں ایسو سی ا یشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وو یک ایم آریہ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر پردیپ کمار رائے،خزانچی ڈاکٹر راجیو بھارت ، ڈاکٹر جے کمار، ڈاکٹر انیل بھٹ، ڈاکٹر امتیش شرما ،ڈاکٹر بسواجیت برہما، ڈاکٹر سنجے کوشل،ڈاکٹرروہت شرما ،ڈاکٹرمنیشور شرما  و دیگر ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔