تازہ ترین

جے ایم سی مئیر کا وارڈ نمبر 33، راجپورہ شو نگرو شکتی نگر کا دورہ

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//شہر میں لوگوں کو بہتر شہری سہولیات مہیا کرنے کی کاوشوں کو جاری رکھتے ہوئے جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے پیر کے روز وارڈ  نمبر 33، راجپورہ شو نگر، شکتی نگر کا دورہ کیا  اور لوگوں کو در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی۔مقامی لوگوں نے جو مسائل پیش کئے اُن میں نالیوں /گلیوں کی مرمت ، مون سون شروع ہونے سے قبل انکی صفائی کرنا ،باقاعدگی سے کوڈا کرکٹ اٹھانا ،اسٹریٹ لائٹوں کو نصب کرنا ،آوارہ کتوں اور جانورں کو اُٹھا نا و غیرہ شامل تھا ۔ وارڈ نمبر29کے کونسلر سریندر چودھری ، وارڈ صدر بلوان سنگھ اور دیگر معزز شہرہ  بشمول وید شرما ، منیش کھجوریہ، اتل بخشی، بابا شرما ، ستپال کھجوریہ بھی انکے ہمراہ تھے۔جے ایم سی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اشوک شرما،علاقہ کا متعلقہ جے ای بھی اس موقعہ پر مئیر کے ہمراہ تھے۔مئیر نے شمشان گھاٹ شکتی نگر کا بھی دورہ کیا اور واہاں عام لوگوں کے مطالبات پر ٹائیلیں نصب کرنے کے کام کا افتتاح کیا۔انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں پر کوڈا کرکٹ نہ پھینکیںاور جے ایم سی اہلکاروں کے ساتھ شہر کو صاف و ستھرا بنانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔