تازہ ترین

ایل اوی سی پار وادی نیلم میں بادل پھٹنے سے تباہی

۔ 22ہلاک، مسجد ،150گھر اور دکانیں تباہ

16 جولائی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مانٹیرنگ ڈیسک
 سرینگر// سرحد کے اُس پار وادی نیلم میں طوفانی بارش و سیلاب سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔مہلوکین میںتبلیغی جماعت کے 18 افراد بھی شامل ہیں جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق مظفرآباد سے 70 کلومیٹر شمال مشرق میں وادی نیلم میں لیسوا بالا گاؤں میں بادل پھٹ گئے ۔ جس سے مسجد اور گھر بہہ گئے، جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔فیصل آباد سے تبلیغی جماعت اس علاقے میں آئی تھی جبکہ دیگر جاں بحق اور زخمی افراد مقامی رہائشی ہیں۔ مسجد میں موجود تبلیغی جماعت کو پانی کا ریلا بہا کر لے گیا ۔طوفانی بارش  سے آنے والے طوفان میں ڈیڑھ سو سے زائدگھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ طوفان میں تین مساجد شہید ہوئیں جبکہ دس گاڑیاں لاپتہ ہیںحکام کا کہنا تھا کہ ’ یہ پہاڑی علاقہ ہے اور وہاں  سے صحیح تفصیلات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔