تازہ ترین

سرینگر میں مچھلیوں کی منڈی قائم ہوگی

سامون کاپروگراموں کے بارے میں لوگوں کو روشناس کرانے پر زور

13 جولائی 2019 (22 : 02 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سر ی نگر//حکومت سرینگر ضلع میں جدید طرز کا ایک ایکوئریم قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر چار ارب روپے لاگت آنے کا اندازہ ہے اور یہ ایکورئم سینگا پور کے سینٹوسہ آئی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا ۔یہ جانکاری کل پشو و بھیڑ پالن اور ماہی پروری کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے فشریز محکمہ کی ایک جائیزہ میٹنگ کے دوران دی۔میٹنگ میں وی سی لاؤڈا، ڈائریکٹر فشریز اور کئی دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ بٹہ مالو سرینگر میں فش منڈی قائم کی جائے گی تا کہ ماہی پروروں کو مارکیٹنگ کی سہولیات بہم کرائی جاسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی میں ہی ایک لیبارٹری قائم کی جائے گی تا کہ فروخت کی جانے والی مچھلیوں کے معیار کی جانچ کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں مچھلیوں کی پیداوار اور معیار بڑھانے کے لئے کئی سکیمیں چلا رہی ہے تا کہ اس تجارت کے ساتھ وابستہ لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جاسکے۔انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں لوگوں کو روشناس کرائیں تا کہ روز گار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے پیدا کئے جاسکیں۔میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر فشریز نے محکمہ کی حصولیابیوں اور جاری کاموں کے بارے میں تفصیلی خاکہ پیش کیا۔