تازہ ترین

حد متارکہ پر دوبارہ گن گرج | مکان کو جزوی نقصان

12 جولائی 2019 (52 : 11 PM)   
(      )

جاوید اقبال +رمیش کیسر
مینڈھر+نوشہرہ//مینڈھر اور نوشہرہ سیکٹروں میں ہندوپاک افواج کے مابین شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہو اہے۔ مینڈھر کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے منکوٹ علاقہ میں جمعہ کی صبح دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔ اس دوران پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ اور گولہ باری صبح 8بج کر 10 منٹ پر شروع ہوئی جس کا سلسلہ 9بج کر 20منٹ تک جاری رہا۔ادھر نوشہرہ سیکٹر میں بھی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اورگولہ باری کاتبادلہ ہوا ۔نوشہرہ میں پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایاگیا جس دوران منگت رام ولد تلسی رام ساکن کلال کے مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔گولہ باری کا سلسلہ 9بج کر40منٹ تک جاری رہا جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا دفاعی ترجمان نے بتایاکہ پاکستانی فوج نے صبح پونے نو بجے نوشہرہ سیکٹر کے کلال و بابا کھوڑی حد متارکہ پر  گولہ باری شروع کی اور بھارتی فوج کی ہر اول چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔اس دوران کئی مارٹر شیل رہائشی آبادی علاقوں میں بھی گرے جس سے ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچاہے ۔